پنجاب کے عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکج – موٹر سائیکل صارفین کیلئے پیٹرول سبسڈی
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف پیکج – موٹر سائیکل صارفین کیلئے پیٹرول پر سبسڈی
عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومتِ پنجاب نے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت پنجاب کے موٹر سائیکل مالکان کو پیٹرول پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی تاکہ روزمرہ سفر کے اخراجات کم ہو سکیں۔
پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات
حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ:
- موٹر سائیکل رکھنے والے افراد کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔
- اس اقدام کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے افراد کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔
یہ سہولت خاص طور پر اُن افراد کیلئے فائدہ مند ہوگی جو روزانہ سفر کیلئے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں جیسے طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور ڈیلی ویجز ورکرز۔
اپلائی کیسے کریں؟
یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا عمل نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ درخواستیں 4 اپریل سے شروع ہوں گی۔
درخواست دینے کے تین طریقے:
- 1000 پر کال کریں
- “Maryam Ko Batayen” موبائل ایپ استعمال کریں
- Maryam Ko Batayen ویب پورٹل وزٹ کریں
https://mkb.punjab.gov.pk/
